23 ستمبر 2013 - 20:30
انبیا و اولیای الهی کے آثار کی حفاظت اسلام کی حفاظت ہے

حضرت آیت ‌الله جعفر سبحانی نے اس اشارہ کے ساتہ کہ آئمہ کی اولاد نے ہماری ملک کے فضا کو منور کر رکھا ہے بیان کیا : انبیا و اولیای الهی کے آثار کی حفاظت اسلام کی حفاظت ہے ۔

ابنا: حضرت آیت ‌الله جعفر سبحانی مرجع تقلید نے امام ‌زاده سید علی (ع) کی ثقافتی و تعلیمی بخش کے افتتاحی تقریب:/ مسلمانوں کی ذمہ داری پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا احترام اور ان سے محبت کرنا ہے اور قرآن مجید کی آیات بھی اس امر کو بیان کر رہی ہے کہ  پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور رسول خدا اسلام کی بنیادوں میں سے ایک بنیاد ہیں ۔

مرجع تقلید نے اس بیان کے ساتہ کہ جب تک پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم زندہ تھے اس وقت خود ان کا احترام واجب تھا اظہار کیا : حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے وفات کے بعد ان کے آثار اور ان کی قبر کا احترام ، ان کے اولاد کی قبر کا احترام اور ان کی قبر و ان کے آثار و ان کی اولا کے آثار کو زندہ رکھنے والوں کا احترام واجب ہے ۔

حضرت آیت ‌الله سبحانی نے اس اشارہ کے ساتہ کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے آثار اور ان کی اولاد اور ان کے آثار کا احترام خود پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا احترام ہے بیان کیا : اس کے علاوہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے آثار کی حفاظت اسلام کی حفاظت ہے ۔

انہوں نے اس طرح کی ثقافتی بخش کا وجود بہت ہی ضروری جانا ہے اور وضاحت کی : اس طرح کے ادارہ اسلام کی تبلیغ میں مدد کرتے ہیں ۔ ....... 

/169